Sunday January 19, 2025

علیم خان نے سما ٹی وی کے بعد پاکستان کا بڑا بینک خریدنے کی کوششیں شروع کردیں

لاہور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرعلیم خان نے سماءنیوز خریدنے کے بعد اب سلک بینک خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق علیم خان سلک بینک کے اکثریتی حصص خریدنے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور صدر سلک بینک کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

ایک ہفتے میں 60 روپے کا اضافہ، حکومت پٹرول اور ڈیزل پر کتنی کمائی کر رہی ہے؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

اس مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ علیم خان کی ملکیت ’پارک ویو انکلیو‘ سلک بینک کے 51فیصد شیئرز خریدنا چاہتی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثریتی حصص خریدنے کے بعد پارک ویو انکلیو سلک بینک کو براہ راست یااپنی ذیلی کمپنی سپیشل پرپس وہیکلکے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ پارک ویو انکلیو، جس کا دفتر بلیو ایریا اسلام آباد میں ہے، کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مسز کرن علیم خان، عبدالرحمن اور مس زینب علیم خان شیئرہولڈرز ہوں گے۔ خریدے گئے شیئرز میں کرن علیم خان کے 50فیصد اور عبدالرحمن اور زینب علیم خان کے 25، 25فیصد شیئرز ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت سلک بینک کے بڑے شیئرہولڈرز میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ شامل ہے، جس کے شیئرز 28.23فیصد ہیں۔ اسی طرح سابق وزیرخزانہ شوکت ترین ور ذوالقرنین نواز چٹھہ کے بھی سلک بینک میں شیئرز ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ، عمران خان نےجمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے دی

لیگی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا ، پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے کا اضافہ ؟

FOLLOW US