Sunday January 19, 2025

عمران خان نے6 دن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتادی

پشاور:سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب میں 6 دن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ پشاور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعے تحفظ چاہتے ہیں، حکومت نے پولیس کے ذریعے ظلم کیا، لانگ مارچ پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشت گردوں پر پھینکے جاتے ہیں، سپریم کورٹ سے سوال ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے یا نہیں؟

“اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو فوج تباہ ، نیوکلیئر پروگرام ختم، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے” عمران خان کا دعویٰ

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ رانا ثنااللہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے، یہ چاہتےہیں لوگ ڈر کر گھروں میں بیٹھ جائیں۔عمران خان نے ایک بار پھر بہتر منصوبہ بندی کرکے نکلنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسے سیاست نہ سمجھیں یہ جہاد ہے، کامیاب نہ ہوئے تو پھر آپ کے بچوں کو جنگ لڑنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے مارچ میں ہماری پلاننگ ٹھیک نہیں تھی، ہمیں لگا کہ یہ ہمیں جانے دیں گے اس مرتبہ تیاری کرکے جائیں گے جوڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بنا وہ کبھی آگے نہیں بڑھتا، مجھے کسی چیزکا خوف نہیں، آنے والی نسلوں کی جنگ لڑرہا ہوں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 مئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت کو انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی تھی۔

عمران خان کو پاکستان سے فرار کروانے کیلئے گولڈ سمتھ خاندان بھی میدان میں کود پڑا، کون حکومت پاکستان سے رابطوں میں ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

FOLLOW US