اسلا م آباد:ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے کہ ’’خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بل گیٹس حکومت پاکستان سے عمران خان کی پاکستان سے فلائٹ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘‘۔ ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیاہےکہ بل گیٹس یہ کوششیں گولڈسمتھ خاندان کے کہنے پر کر رہے ہیں۔چونکہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم چلا رہے ہیں اور پاکستان کیساتھ ان کےتعلقات ہیںاسی وجہ سے گزشتہ برس بل گیٹس پاکستان بھی آئے تھے لہٰذا بل گیٹس ایک بااثر شخصیت کے طور پر حکومت پاکستان سے سفارش کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ خان سے علیحدگی کے بعد بھی اچھے تعلقات ہیں اور اکثر جمائمہ خان عمران خان کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ جمائمہ خان جرمن یہودی النسل ہیں اور ان کا خاندان برطانیہ کے امیر ترین اوت بااثر خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جمائمہ خان کے والد عیش و عشرت کیلئے بنائے گئے ہوٹلوں کا مالک ہیں۔ تاہم عمران خان سے طلاق کے بعد بھی جمائمہ خان کے خاندان نے عمران خان کی ہمیشہ سپورٹ جاری رکھی ہے۔اسی طرح عمران خان کے بچے بھی طلاق سے لے کر اب تک جمائمہ خان کے پاس ہی ہیں اور گولڈ سمتھ خاندان ہی ان کے بچوںکے اخراجات اٹھا رہا ہے۔عمران خان مئیر لندن کے انتخابات کیلئے بھی اپنے سابق سالے اور جمائمہ خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے حق میں انتخابی مہم چلا چکے ہیںجو کہ ایک پاکستانی نژادصادق خان کے مدِمقابل تھے۔
لاکھوں کی نہیں بلکہ کروڑوں کی ہے.. بابر اعظم کی نئی گاڑی کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی