Sunday January 19, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ۔حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے روس کے ساتھ تیل کے سستے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا، حماد اظہرکے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آیا تاہم نئی حکومت روس سے گندم لینے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستا تیل بھی خریدا جائے گا۔

کینڈا بھی بڑی ہوئی ہو وہاں ایسے کپڑے ملتے ہے اب شوبز میں آئی ہو تو آہستہ آہستہ بولڈ کپڑے چھوڑ دو گی اداکارہ شازیل شوکت

انہوں نے کہاکہ عمران خان نی30 روپے لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی کا معاہدہ کیا، ابھی لیوی اور جی ایس ٹی بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تجویز تھی موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیا جائے تاہم نہیں دیا، یہ درست ہے مڈل کلاس کے لیے مشکل حالات ہیں، ہمارا فوکس معاشی حالات کو درست کرنے پر ہے، 40 فیصد امیر ترین گھرانے پٹرول اور ڈیزل استعمال کرتے ہیں، غریب افراد کو امپاور کر رہے ہیں، اتنے پیسے نہیں ہیں کہ سب کو دے دیں۔

‘ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے، عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین کی 266 ارب روپیاکٹھا کرنے کی بات درست نہیں، ایک پیسہ بھی اکٹھا نہیں تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ پرائمری خسارہ 25 ارب تک ہوگا، انہوں نے پرائمری خسارہ 1332 ارب تک پہنچایا، جون تک 1332 ارب روپے کا پرائمری خسارے کا پروجیکشن ہے، یہ آسان ہوتا تو شوکت ترین ای سی سی سے پاس کروالیتے، کہیں سے بھی ڈیویڈنٹ ملتے ہیں تو میں کیوں منع کروں گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو پریزنٹیشن دی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ1332 ارب کا خسارہ ہے، اس میں دو آئی ایم ایف کی700 ارب روپے کے ایڈجسٹر بھی ہیں، ایڈجسٹرز میں آئی پی پیز اور ویکسین خریداری کے لیے ادائیگی شامل ہیں، ان دونوں کو ملائیں تو 2 ہزار ارب روپے کا خسارہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں جتنا مجموعی خسارہ تھا، پہلے تین کوارٹرز میں جتنا خسارہ ہوا ہے، اتنا ہی چوتھے کوارٹر میں ہوتا ہے، پچھلے تین سالوں کا خسارہ 86 فیصد ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا حکومت دھرنے کوروکنے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرے

FOLLOW US