اسلام آباد : نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے عمران خان کے دھرنا دیے بغیر واپس جانے کو رات گئے ہونے والی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دیا۔ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملات طے ہوئے ہیں کہ دو ہفتے کے بعد الیکشن کا اعلان کردیا جائے گا، اسی لیے عمران خان واپس گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف دونوں ہی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ رات گئے عمران خان کو پیغامات آئے کہ آپ مارچ ختم کریں اور جلد ہی الیکشن کرادیے جائیں گے، انہیں جو گارنٹی دی جا رہی تھی وہ اسے تسلیم کرنے اور اس پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں تھے۔
فجر کے وقت ایک ایسی شخصیت نے گارنٹی دی جس کی اس سے پہلے کبھی بھی گارنٹی نہیں آئی تھی، عمران خان کو گارنٹی دی گئی کہ دو ہفتے میں حکومت جانے کا اعلان کردیا جائے گا۔ اہم شخصیت کی گارنٹی ملنے کے بعد عمران خان نے چھ دن دیے اور واپس چلے گئے، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ چھ دن بعد فوری طور پر واپس آجائیں گے بلکہ اس کے بعد بھی تین سے چار دن دے سکتے ہیں کیونکہ دو ہفتے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شہباز شریف نے بھی آج ایسا ہی اشارہ دیا ہے، پی ڈی ایم نے اپنا اصل ہدف بل منظور کراکے حاصل کرلیا ہے ، اب شہباز شریف بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان کورات 2ہفتوں میں حکومت کی رخصتی کا پیغام پہنچایاگیا، عمران خان کو قریبی اہم شخصیت کی گارنٹی دی گئی۔نون ائی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی پر پریشان۔ پی پی کی قیادت حکومت کو6ماہ تک لےجانا چاہتی ہے،لیگی قیادت اتحادیوں سےچند روز میں دوبارہ مشاورت کرےگی، pic.twitter.com/sLvGopPOmT
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) May 26, 2022