Friday April 26, 2024

چند منٹ باقی ۔۔ کپتان عوام سے خطاب کرنےوالے ہیں ،عمران خان کا کنٹینر اس وقت کہاں پہنچا دیا گیا ؟جانیے

صوابی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے عمران خان نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر کے سڑکیں بلاک کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی ہے اور میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑوں تو دنیا یاد رکھے کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے، میں بھی 4،5 پلیئرز ایسے دیکر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں: بابر اعظم

چیئرمین تحریک انصاف اعلیٰ پارٹی قیادت کے ہمراہ گزشتہ کئی روز سے خیبر پختونخوا میں موجود ہیں اور عمران خان کے پی سے ہی اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے۔اب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انبار انٹرچینج صوابی پہنچیں گے جہاں پر وہ متوقع طور پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ایم پی اے عاقب اللہ کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کنٹینر بھی انبار انٹرچینج پہنچا دیا گیا ہے۔عاقب اللہ نے مزید بتایا کہ موٹروے پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی نظریں تحریک انصاف پر لگ گئیں، لانگ مارچ کامیاب ہو گا یا نہیں۔۔۔؟؟؟تبصرے شروع

FOLLOW US