Sunday January 19, 2025

آصف زرداری کی طبعیت زیادہ خراب، کسی بھی وقت کوئی سانحہ بھی ہو سکتا ہے

اسلام آباد ر : سینئیر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ مجھے انٹیلی جنس اداروں کے بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی طبعیت بہت خراب ہے اور اس کی وجہ سے کوئی سانحہ بھی ہو سکتا ہے۔سلیم صافی نے کہا کہ گرفتاری سے پہلے بھی آصف زرداری کی صحت بہت زیادہ خراب تھی۔ان کے چہرے و سکنات پر بھی اس کے اثرات نمایاں تھے ان کا حافظہ بھی اس سے متاثر ہوتا نظر آتا تھا۔

خواب تھا کہ جب کپتانی چھوڑوں تو دنیا یاد رکھے کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں، انہوں نے ٹیم کو بنایا اور کئی کھلاڑی دیئے، میں بھی 4،5 پلیئرز ایسے دیکر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں: بابر اعظم

ان کو مختلف امراض لاحق ہیں۔دل کے عارضے اور شوگر کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی حادثے کا خطرہ ہے۔سلیم صافی نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک چلانے والوملک پر رحم کرو اور زرداری کو سندھ منتقل کرو۔انہوں نے کہا آصف زرداری کی طبیعت پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکار بھی ان کی صحت کے بارت میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سلیم صافی نے کہا کہ زرداری صاحب کو فوری طور پر سندھ کے کسی بڑے اسپتال میں منتقل کیا جائے۔سندھ کے اسپتال منتقل نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم سندھ کے کسی جیل منتقل کر دیا جائے۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے بعد خام بدبن ایک اور لاش پنڈی سے سندھ گئی تو ملکی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ۔۔عمران خان نے وفاقی دارالحکومت پر یلغار کا اعلان کر دیا ، 2014کے دھرنے میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا؟ ایک بار پھر پاکستان اسی مقام پر پہنچ گیا

۔اسی طرح راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق سینئر صحافی اور تجزیہ کار روف کلاسرا کی جانب سے تشویش ناک دعویٰ کیا گیا۔ روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید آصف علی زرداری کی صحت واقعی بہت زیادہ بگڑ چکی ہے۔ آصف زرداری کو شوگر کا مرض بھی لاحق ہے، جبکہ ان کے ہاتھوں میں ریشہ بھی ہے جس باعث ان کے ہاتھ کانپتے ہیں اور اکثر ان کے ہاتھوں سے چائے کی پیالی گر جاتی ہے۔ روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ جیل میں آصف زرداری کی شوگر خطرناک حد تک گر گئی جس کے بعد جیل حکام کی دوڑیں لگیں اور انہیں چینی کھلا کر شوگر کا لیول بڑھایا گیا۔ روف کلاسرا مزید کہتے ہیں کہ آصف زرداری کو جیل میں کسی قسم کی سہولت نہیں دی گئی۔ آصف زرداری کو جیل میں صرف پنکھا اور چارپائی دی گئی ہے۔ جبکہ ان کے برعکس، نواز شریف اور مریم نواز حتیٰ کہ حمزہ شہباز کو بھی جیل میں بھی بہتری سہولیات دی گئی ہیں۔

FOLLOW US