Friday May 17, 2024

پارٹی کارکنان اور لیڈرز کے گھروں پر مبینہ چھاپے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کے گھروں پر چھاپوں سے ن لیگ کا چہرہ پھر عیاں ہوگیا۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہ اکہ پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے اس کی یہ فاشست فطرت ظاہر ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ ، پی پی پی اور جے یو آئی کے مارچ نہیں روکے نہ کریک ڈاون کیا تھا جبکہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن ان کے ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجاز ت نہیں، عطا تارڑ کی دھمکیاں

اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر مبینہ طور پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق ،سعدیہ سہیل،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون ،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سینیررہنما صدیق مہر سمیت کئی دیگر رہنماوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مارچ سے پہلے ہی حالات کشیدہ، ایک اہلکار شہید ۔ لاہور سے انتہائیا فسوسناک خبر

FOLLOW US