Sunday January 19, 2025

آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ملک میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو دڑو، جیکب آباد، دادو، سبی اور نواب شاہ میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئیگی، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد، مری، شیخوپورہ، ننکانہ، منڈی بہاءالدین اور سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برسے ایران سے گردآلود مٹی کا طوفان بلوچستان میں داخل ہونے سے کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گر گئیں جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گرنے سے ژوب، شیرانی اور لورالائی سمیت کئی اضلاع بھی متاثر ہوئے جبکہ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے

وہ وقت جب ارشد شریف کے والد کا انتقال ہوا اور بھائی میجر اشرف جنازے میں شرکت کیلئے آنے لگے تو دہشتگردوں نے انہیں بھی شہید کردیا

FOLLOW US