Saturday November 23, 2024

“حمزہ شہباز کس حیثیت میں شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے رہے ہیں، ہم نقلی سی ایم کے کہنے پر رہائی پر لعنت بھیجتے ہیں” وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر شہباز گل کا رد عمل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے حمزہ شہباز کو جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔ حمزہ شہباز کی جانب سے ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم سامنے آنے پر اپنے رد عمل میں شہباز گل نے کہا “حمزہ شہباز خوامخواہ اپنا مذاق مت بنوائیں۔ وہ کس حیثیت میں رہائی کے احکامات دے رہے ہیں۔آپ وزیراعلی نہیں ہیں۔اپنا مزید مذاق مت بنوائیں۔ جس نے گرفتار کروایا ہے اسی نے چھڑوانا ہے۔8 کلب میں کرسی پر بیٹھنے سے آپ وزیراعلی نہیں بن گئے۔لعنت بھیجیں گے ایسی رہائی پر جو نقلی CM کے کہنے پر ہو۔” خیال رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

” گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کا پلان تھا اور ۔۔۔“ شیریں مزاری کی گرفتاری پر صحافی غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا

گرفتاری سے دو روز قبل شیریں مزاری نے حامد میر کو میسج کر کے متنازع زمین سے متعلق معاملے پر کیا بتا یا تھا؟

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اینکر پرسن ارشد شریف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

FOLLOW US