Thursday April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصا ف کے منحرف ہونے والے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ، الیکشن کمیشن نے تمام 25 ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایا، الیکشن کمیشن کے ارکان نے فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو گیا ۔

“شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے” حامد میر کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب

فیصلے کے بعد پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ،پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ،پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی97فیصل آبادسے محمد اجمل ،پی پی125جھنگ سے فیصل حیات جبوانہ ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ،پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ،پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان ،پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال ،پی پی217 ملتان 7 سےمحمد سلمان نعیم ، پی پی224لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ،پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ و دیگر ڈی سیٹ ہو گئے ۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، کارکنان حفاظت کے لیے بنی گالا پہنچ گئے

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے 25 ارکان نے اپنے وزیر اعلیٰ کے نامزد امید وار کی بجائے حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالا تھا ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس بھجوایا تھا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق منحرف ہونے والے 25 ارکان میں سے 13 کا تعلق ترین گروپ ، 5 کا علیم گروپ ، 3 کا اسد کھوکھر گروپ سے ہے جبکہ 4ارکان نے براہ راست ڈیل کر کے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 17مئی کو محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنایا گیا۔

FOLLOW US