Sunday January 19, 2025

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، کارکنان حفاظت کے لیے بنی گالا پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی حفاظت کے لیے کارکن بنی گالا پہنچ گئے۔ رپورٹر عبدالقادر کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو ناکام بنانے کے لیے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے ہیں۔انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے 200 سے زائد کارکنان بنی گالا پہنچ چکے ہیں۔کارکنان نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کے اطراف میں خیمے لگا دئیے، کارکنوں نے رہائش، کھانے پینے و دیگر ضروری اقدامات بھی کر لیے ہیں۔کارکنان اپنے سات بستر ، پانی کے کولر اور ضروری سامان بھی لائے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان 20 مئی کو لانگ مارچ کی کال دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں اسلام آباد آنے کی تاریخ دیں گے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنا دی

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے سوال کیا کہ منزل قریب ہے ، اسلام آباد آنے کیلئے تیار ہو ،عمران خان جو کام کر رہے تھے اس حکومت نے روک دیئے ہیں ،فیصل جاوید نے کہا کہ اسلام آباد کی کال پر امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ جائیں گی اور اسلام آباد پہنچیں گے تو امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹ ہو جائیگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ فیصل آباد سے بھی ایک لوٹا نکلا ہے ، حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو چکی ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے ، 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کی کال دوں گا کارکن تیاری کریں ۔ ہفتہ کو سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں کسی سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے ،سیالکوٹ کے جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ لا الہ الا اللہ خوف سے آزاد کر دیتا ہے ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اس وقت تک خوشحال اور ترقی نہیں کرسکتا جب تک قانون کےتابع نہ ہو ۔

از خود نوٹس، سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلوں پر پابندی لگا دی

” خان صاحب بوٹوں والوں کی ناک مزید رگڑوائیں گے“ صدر عارف علوی کے بیٹے کا واضح اعلان

FOLLOW US