Sunday January 19, 2025

سیالکوٹ میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹ گئے، ویڈیو سامنے آگئی

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ سیا لکوٹ سے سی ٹی آئی جلسہ گراونڈ سے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔جسے بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا۔

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اب سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے 700 رہنماؤں ک گرفتاری کون کون سے رہنما پکڑے جائیں گے؟ کارکنوں کیلئے بری خبر

پٹرول اور ڈیزل سے سبسڈی ختم کر دی گئی تو اس کی فی لیٹر قیمت کتنی ہو جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

FOLLOW US