Sunday January 19, 2025

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے 700 رہنماؤں ک گرفتاری کون کون سے رہنما پکڑے جائیں گے؟ کارکنوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد : ن لیگی حکومت نے لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف کے 700 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 70ْ0 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرلی، جنہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے قبل ملک بھر سے گرفتار کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق فہرست میں زیادہ پی ٹی آئی کے کچھ سرکردہ رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیںرپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 700 افراد میں تین سو پچاس پنجاب،

پٹرول اور ڈیزل سے سبسڈی ختم کر دی گئی تو اس کی فی لیٹر قیمت کتنی ہو جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

دو سو خیبر پختونخوا اور ڈیڑھ سو سندھ سے ہیں۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کی فہرست پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے حال ہی میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہوں تو عمران خان اسلام آباد میں 20 ہزار کیا 20 افراد کو بھی اکٹھا نہیں کر سکیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے نرمی یا سختی کرنا میرا اختیار نہیں ، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے پالیسی کابینہ بنائے گی۔

گرفتاریاں اور جلسہ ،سابق وزیراعظم عمران خان کا ہر صورت سیالکوٹ پہنچنے کا اعلان

عثمان ڈار کی گرفتاری، سیالکوٹ کی صورتحال پر تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

FOLLOW US