Thursday April 25, 2024

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان پیدل اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مردان سے ایک خاندان کی پیدل اسلام آباد آمد کا ذکر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بچوں کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے تشریف لاتا ہے اور اس کے بچے بھی عمران خان سے مل کر بہت خوش ہیں۔

عثمان ڈار کی گرفتاری، سیالکوٹ کی صورتحال پر تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ذاکر نامی شخص کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کے وقت حکومت کے خلاف نعرے لگاتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد ابوبکر خان مروت سے بھی ملاقات کی تھی، یہ بچہ لکی مروت سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آیا تھا، جہاں اس نے عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ابوبکر سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وہ آبدیدہ ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اسے ملاقات کے لیے بنی گالہ بلا لیا تھا۔

17مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی،شیخ رشید کی پیشگوئی

FOLLOW US