Monday January 20, 2025

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کونسی ویڈیوز پی ٹی آئی کے لیے پریشان کن ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

اسلام آباد: سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی فحش ویڈیو سے کوئی پرابلم نہیں کیونکہ وہ پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ ان کو پرابلم ان کی فنانشل کرپشن کی ویڈیوز سے ہے جس میں وہ برملا پیسے مانگ رہے ہیں۔ نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جن میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی پیسے مانگ رہی ہیں۔ یہ پیسے شاید روحانی یونیورسٹی کیلئے مانگے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو جب سامنے آئے گی تو پاکستان کے ہر ٹیلی وژن چینل اور سوشل میڈیا پر دبا کر چلے گی۔

پاکستان میں‌ کرپٹ اور قاتلوں کو مسلط کردیا گیا ہے جو ملک کے مستقبل کی توہین ہے۔ عمران خان

فحش ویڈیوز کے معاملے کا تو سب سے زیادہ واویلا خود تحریک انصاف والے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ڈیپ فیک کے ذریعے پہلے سے لوگوں کا مائنڈ سیٹ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پروگرام کے دوران مزید گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف یہ ہے کہ ہاں تو ہم ہیں اور اگر نہیں تو کوئی بھی نہیں۔

تیسری اہلیہ دانیا شاہ کے سنگین الزامات پر عامر لیاقت بھی میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا

موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

FOLLOW US