Monday January 20, 2025

پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسما گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسما گرما کی تعطیلات کا اعلان، صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو جلد مزید اور طویل تعطیلات ملنے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں‘شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں-

جاری شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی ادارے جون اور جولائی میں بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے فیصلہ کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں امسال موسم گرما کی 2 ماہ کے لئے تعطیلات یکم جون 2022 سے31جولائی 2022 تک ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ یکم اگست سے بحال ہو گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تدریسی عمل پیر 9 مئی سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ سرکاری سطح پر عید کی 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا، تاہم عید کی تعطیلات کے بعد ویک اینڈ آنے کے بعد اکثریتی تعلیمی اداروں نے پورا ہفتہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کونسی ویڈیوز پی ٹی آئی کے لیے پریشان کن ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

FOLLOW US