Monday January 20, 2025

چار یا پانچ چھٹیاں؟ صوبائی دارالحکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کی 5 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، عید کی چھٹیوں کے باعث تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے2 مئی سے6 مئی تک بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نےبھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اورغیر سرکاری ادارے2 مئی سے6 مئی تک بند رہیں گے، خیبرپختونخوا میں عیدالفطر کی 5 چھٹیاں کی گئی ہیں۔یاد رہے وفاقی حکومت نے عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے،جس کے تحت 2 سے 5 مئی 2022 تک عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 02 مئی بروز سوموار سے 05 مئی بروز جمعرات 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی،

حقیقی آزادی کی جدو جہد میں مولانا طارق جمیل بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہو گئے ، اجتماعی دعا کروانے کا اعلان

تمام نجی و سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے کھلیں گے۔یکم مئی کو بھی اتوار کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تعطیلات نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 2 تا 5 مئی2022 تک مرکزی بینک بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک ،ملک بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 2 سے 5 مئی بند رہیں گے۔ اسی طرح پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔خیال رہے وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 تا 5 مئی کو ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم انھوں نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو سازش کا پتہ تھا ، عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US