Monday January 20, 2025

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو سازش کا پتہ تھا ، عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف ہونے والی سازش کا نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو علم تھا ۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں ،پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے ،مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتاہوں ،27رمضان کو پاکستان آزاد ہوا ، ہم 27رمضان کو حقیقی آزادی کے لیے دعاکریں گے، 27رمضان کو مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے ،

دعا زہرہ کا ویڈیو بیان آ گیا، پاکپتن سے برآمد، میری عمر 18 سال ہے، پسند کی شادی کی

رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعاکریں گے ،صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیےدعا کریں ، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ،امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں، خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی ۔

جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ؛ عمران خان

FOLLOW US