Monday January 20, 2025

جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ؛ عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں ، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دُعا کریں گے اور میں آج آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں ، 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کرائیں گے ، صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کے لیے دُعا کریں ،

عمران خان کی رخصتی کا منصوبہ کونسی پوشیدہ قوت نے ترتیب دیا؟ سینئر صحافی کامران خان کا بڑا دعویٰ

گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، یہ چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے ملک کو غلام بنا دیں گے ، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں ، یہ اپنی چوری بچانےکیلئے پورےملک کوغلام بنادیں گے ، یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، پہلے ہی امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارےگئے ، امپورٹڈحکومت سےامریکہ ہمیں فتح کیےبغیرکنٹرول کرےگا ، امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرےگا۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے ، جس کے لیے میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے

“ن لیگ کے سینئر لوگ اورمولانا فضل الرحمان چاہتے تھے کہ الیکشن جلدی ہوں لیکن عمران خان کی اس بات کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوں گے” حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US