Tuesday January 21, 2025

عمران خان نہیں رُکے گا، ہمیں اب کیا کرنا چاہئے ؟ ریحام خان نے پاکستانی سیاستدانوں کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زیادہ توجہ نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ٹوئٹ میں سحر کامران نے عمران خان پر تنقیدی تجزیے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی۔سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں،

پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو۔ موجودہ صورتحال پر پاک فوج کا واضح اعلان

درحقیقت عمران نیازی نے کلبھوشن جادھو سے بہتر انداز میں پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کی ہے۔سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے بغیر عمران خان کو مخاطب کیے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

نواز ، شہباز، حمزہ، مریم، زرداری سمیت 100 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

وفاقی حکومت کا عید الفطر سے قبل تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کا فیصلہ

FOLLOW US