Sunday January 19, 2025

اگر آج رات تک وفاقی کابینہ پر اتفاق نہ ہوا تو اس کا کیا مطلب لیا جائے گا ، سلیم صافی نے واضح کر دیا

اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے وفاقی حکومت کی تاحال کابینہ نہ بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دن گزرجانے کے باوجود وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل حکمران اتحادی جماعتوں کی پہلی ناکامی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ’’کئی دن گزرجانے کے باوجود وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل حکمران اتحادی جماعتوں کی پہلی ناکامی ہے۔کابینہ نہ ہونےکی وجہ سے پاکستان کونقصان ہورہاہے۔انکا کہنا تھا کہ اگرآج رات تک وفاقی کابینہ پراتفاق نہ ہواتواسکامطلب یہ لیاجائیگا کہ پچھلی حکومت کی طرح ان جماعتوں کوبھی پاکستان سےزیادہ پارٹی مفاد عزیز ہے۔

دعا ہے ہمیں بھی عمران خان جیسا لیڈر ملے، غیر ملکی بھی عمران خان کے حق میں نکل آئے

حساس ادارے کے افسر پر تشدد ، پولیس کو سلمان رفیق ، حافظ نعمان کیخلاف ثبوت مل گئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

FOLLOW US