Sunday January 19, 2025

حساس ادارے کے افسر پر تشدد ، پولیس کو سلمان رفیق ، حافظ نعمان کیخلاف ثبوت مل گئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور : حساس ادارے کے افسر پر تشدد کے واقعے پر پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا کہ کیولری گراونڈ سے کلمہ چوک تک 10 منٹ کے دوران متعدد بار گارڈ سے رابطہ کیا گیا ، ،10 منٹ کے دوران حافظ نعمان کا گارڈز سے 5 مرتبہ فون اور 3 بار ایس ایم ایس سے رابطہ ہوا ، خواجہ سلمان رفیق کا اپنے ملازم کے ساتھ 3 مرتبہ کالز اور 4 بار ایس ایم ایس پر رابطہ ہوا ۔

رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلمان رفیق اورحافظ میاں نعمان کو آج با ضابطہ گرفتار کرنے کا بھی امکان ہے ، دونوں لیگی رہنماوں کو مقدمے میں نامزد کر دیا جائے گا، سلمان رفیق اورحافظ نعمان کے مبینہ طور پر ایما پر ان کے گارڈز اور ملازمین نے حساس ادارے کے افسر پر تشددکیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے کے افسر کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے موبائل فون کے شواہد کی تردید یا تائید سے انکار ک ردیا اور کہا کہ وقوعہ میں جو جو ملوث ہے اس کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تشدد کا نشانہ بننے والے حساس ادارے کے افسر کی عیادت کی تھی۔

‘فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی، آرمی چیف کا دو ٹوک بیان

عمران خان کی بڑی کامیابی ، تحریک انصا ف نے ہنگو میں میدان مار لیا

FOLLOW US