Sunday January 19, 2025

مخلوط حکومت کی نئی کابینہ کا آج حلف اٹھائے جانے کا امکان، کس کس کو کونسی وزارت دی جائیگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ جماعتوں کی مخلوط حکومت کی نئی کابینہ کا آج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔جن میں مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے،جبکہ بلاول بھٹو کووزیرخارجہ بنائے جانے کاامکان ہے۔اسی طرح حنا ربانی کھرکووزیرمملکت برائے خارجہ امور ،جبکہ شازیہ مری یامصطفیٰ نوازکھوکھرکووزارت انسانی حقوق کاقلمدان ملنےکاامکان ہے۔

حساس ادارے کے افسر پر تشدد ، پولیس کو سلمان رفیق ، حافظ نعمان کیخلاف ثبوت مل گئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

خواجہ آصف کووزارت تجارت کاقلمدان ملنے کا امکان اور مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔مریم اورنگزیب کووزارت اطلاعات ونشریات بنائے جانے کاامکان جبکہ رانا تنویرکو وزارت پارلیمانی اموردیئےجانےکا امکان ہے۔اسی طرح راناثنااللہ وزارت داخلہ ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی نےکوئی وزارت لینے سےمعذرت کرلی،وہ توانائی کے امور دیکھیں گے۔

رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں

‘فوج اورعوام کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی، آرمی چیف کا دو ٹوک بیان

FOLLOW US