Sunday January 19, 2025

عمران خان کی بڑی کامیابی ، تحریک انصا ف نے ہنگو میں میدان مار لیا

ہنگو: این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ 210پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ، جے یو آئی (ف) کے امیدوار عبید اللہ 17ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی،

“کسی بھی فلائیٹ پر ملک سے باہر جا سکتا ہوں” شہزاد اکبر کی روانگی کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اعلان کردیا

جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں کتنے افراد نے شرکت کی؟ وفاقی خفیہ اداروں نے رپورٹس دیدیں

FOLLOW US