Saturday November 23, 2024

گھر کابھیدی لنکا ڈھائے ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

کراچی: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں تھا۔ گورنر ہاؤس سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معاشی مشکلات اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی نوبت کا ذمہ دار بھی پچھلی حکومت کو قرار دیا۔انہوں نے حالیہ دنوں میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری کو بھی سیاسی بے یقینی کے خاتمے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دینے سے انکار کردیا۔

عبدالعلیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان لڑائی کی خبریں، اصل حقیقت کیا ہے ؟ علیم خان خود میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم تھا کہ کموڈٹیز کی قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوگی اور پھر ان کا گیم ختم ہوجائے گا اس لیے اس سے قبل ہی عمران خان کو ہٹا دیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ماہ کا مالی خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد ہے جو رواں مالی سال کے اختتام تک 5100 ارب روپے رہے گا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشی نمو کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری پالیسیوں کو جاری رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 172 روپے سے 174 روپے کے درمیان ہونا چایئے، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 5 فیصد رہیگی۔

شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام بھی آگیا

وزیر اعظم کا اپنے بھائی نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

FOLLOW US