قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے
اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔ ایوان میں 5 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور دروازے بند کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایوان میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ ایاز صادق نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پڑھ کر سنائی اور ایوان کا اجلاس 12 بج کر دو منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ تلاوت قرآن پاک سے باقاعدہ شروع کیا گیا۔
ملکی ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ، حکومتی شخصیات بغیراجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے