Sunday January 19, 2025

“کل عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی” سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑانے کا منصوبہ بنا لیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گزشتہ روز واضح حکم دیا تھا کہ ہفتے کے روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہر صورت ووٹنگ کرانی ہے تاہم اب ایسے دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ کل سپریم کورٹ کے اس حکم پر عمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔

امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا: وزیراعظم عمران خان کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ہفتہ 9 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو اسی اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اینکر پرسن عمران ریاض کے اس دعویٰ سے پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے کو لمبا کھینچنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک حکمتِ عملی یہ بھی تیار کی گئی ہے کہ اپوزیشن کو تھکایا جائے اور پی ٹی آئی کے رہنما لمبی لمبی تقریریں کریں۔

اگر عمران خان عدم اعتماد سے بچ جاتا ہے تو پاکستان کو نتائج بھگتنے پڑیں گے، وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کی تفصیلات بتا دیں

عدم اعتماد پر رولنگ کیخلاف عدالت کے فیصلے پر ریحام خان کا جشن

FOLLOW US