Monday January 20, 2025

” غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، الیکشن ہو کر رہے گا” فیصل واوڈا کا چیلنج

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے چیلنج کیا ہے کہ الیکشن ہو کر رہے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں فیصل واوڈا نے کہا ” کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، الیکشن ہو کر رہے گا، انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔” اس سے قبل فواد چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بدقسمت فیصلہ” قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔”

” ایک دوست ملک نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا، اپوزیشن خود بتادے ورنہ ۔۔۔”حامد میر نے وارننگ دے دی

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی قرار دے دی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

فواد چوہدری کے بھائی اور ایک وکیل میں جھگڑا ، گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

FOLLOW US