لاہور: پنجاب کے گورنر ہاؤس میں تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پانی مانگ لیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار رمضان میں پانی مانگ رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے صورت حال واضح کردی ہے۔ گورنر ہاؤس میں تقریر کے دوران وزیر اعظم گلا خشک ہونے پر کافی دیر تک کھانستے رہے ، جب کھانسی میں تھوڑا وقفہ آیا تو انہوں نے پانی مانگا۔ جب انہیں پانی نہیں ملا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا؟
اب فیملی کو ٹائم دیں گے،دل کھول کر عبادت بھی کریں گے، قومی کپتان بابر اعظم کا بڑا اعلان
اس کے بعد کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ اس پر عمران خان نے کہا خاموشی سے مجھے سنیں تاکہ مجھے زیادہ اونچا نہ بولنا پڑے۔ اس حوالے سے شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “خان صاحب روزے سے ہیں۔ اچانک گلا خشک ہو کر کھانسی آنے پر پانی مانگا۔ بتانے پر انہیں فورا ًیاد آیا کہ وہ روزے سے ہیں۔” انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “بس چیک کریں کس طرح ن لیگ اور ان کے ہندوستانی حواری اس چھوٹی سے چیز کو ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ ہمیشہ ہندوستان سے مل کر کھیلتی ہے۔”
خان صاحب روزے سے ہیں۔ اچانک گلہ خشک ہو کر کھانسی آنے پر پانی مانگا۔ بتانے پر انہیں فورا یاد آیا کہ وہ روزے سے ہیں۔
بس چیک کریں کس طرح ن لیگ اور ان کے ہندوستانی حواری اس چھوٹی سے چیز کو ایشو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ ہمیشہ ہندوستان سے مل کر کھیلتی ہے۔ https://t.co/fW9Fqikarp
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 5, 2022
بشریٰ بی بی کے سابق شوپر نے کمشنر ساہیوال کو کیا کہا تھا؟فرح خان کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا