Sunday January 19, 2025

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا،خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، عمران خان کے خلاف ہماری جمہوری جنگ ہے، عمران خان کو غیرملکی مداخلت کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خان صاحب بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آرہا ہے؟ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے پر عامر لیاقت حسین کا ردعمل

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان اسمبلی نے عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، باپ کے پارٹی کے رہنماؤں کا دل کی اتھا گہرائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کو یقین دلاتے ہیں انہوں نے فیصلہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، ہم ان کے توقعات پر پورا اتریں گے۔ عدم اعتماد کے بعد نئی حکومت بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کیلئے صدق دل سے کام کریں گے، باپ پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر صدر ن لیگ شہبازشریف نے خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، عمران خان کے خلاف ہماری جمہوری جنگ ہے، عمران خان کو غیرملکی مداخلت کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مداخلت ہوئی ہے تو پارلیمان کو شواہد دکھائے جائیں، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے۔

چوہدری برادران کا بند کمرے میں اجلاس شجاعت کا پرویز کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

بی اے پی رہنماء خالد مگسی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی دعوت قبول کی ہے، ہم چاہتے ہیں بلوچستان کا احساس محرومی دور کیا جائے۔ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں بی اے پی ہمیں ساتھ پائے گی، ہچکولے کھاتی کشتی کو تنکے کا سہارا چاہیے۔ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بی اے پی ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 3 نسلوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم نے غیرجمہوری آپشن استعمال نہیں کیا، خالد مگسی اور ان کے ایم این ایز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے، اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی ، جس پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

FOLLOW US