اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہیٰ کو دینے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی وفد نے عدم اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اتحادی جماعت ق لیگ سے مذاکرات کیئے اور اب یہ ملاقات ختم ہو چکی ہے ۔ اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ عمران خان نے وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے اور ق لیگ سے پہلے جیسے اتحادی رہنے اور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔
حکومتی وفد میں پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمرموجود تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے ملاقات میں پرویز الہیٰ ، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ شامل تھے ۔ یاد رہے کہ آج صبح اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ، تحریک رانا مشہود کی قیاست میں اپوزیشن کے رہنماﺅں نے جمع کروائی جس پر اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔
عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرلیا