Sunday January 19, 2025

”بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر “ اہم حکومتی اتحادی ایم کیوایم بھی کھل کر میدان میں آ گئی

اسلام آباد : ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے دفاتر بند نہیں لیکن ہمارے ہیں، پی ٹی آئی حکومت سے ہمیں یہ امید تھی

ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوجائیں گی، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

کہ کم از کم ہمیں حکومت میں رہنے کا جواز تو دیتی لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، مولانا ہمارے پاس آئے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہم ان کا اور وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔

لاہور ٹیسٹ: پہلی اننگز میں آسٹریلیا 391 پر ڈھیر، شاہین اور نسیم کی 4،4 وکٹیں

روس ، یوکرین تنازع میں کسی بلاک کا حصہ بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ، وزیر اعظم

FOLLOW US