Monday January 20, 2025

شہباز شریف وزیر اعظم بن رہے ہیں تو پیپلز پارٹی پیسے کیوں دے گی؟ قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھادیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم بن رہے ہیں تو پیپلز پارٹی پیسے کیوں دے؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں اوریہ کہتے ہیں سندھ ہاؤ س میں منڈی لگ گئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی پیسے ان کے اراکین کو پیسے دے رہی ہے، شہبازشریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلزپارٹی دے؟

تحریک انصاف کا 27 مارچ کو ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان، ڈی چوک کی جگہ ویسے بھی کم پڑ جانی تھی۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا ہم نے تو 8 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے درخواست جمع کروا دی تھی ، حکومت کو سات دن کے اندریعنی 15مارچ سےپہلے اجلاس بلانا چاہیے تھا لیکن انہوں نےنہیں بلایا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان کاامریکی صدر جو بائیڈن کا فون سننے سے انکار

وزیراعظم عمران خان کی ایک نہ چلی، ترین گروپ نے حکومت کو بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US