Sunday January 19, 2025

“تم وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگتے ہو، تم دلے ہو” عالیہ حمزہ کے بعد شہباز گل کا بھی قومی ٹی وی پر نازیبا زبان کا استعمال

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل بھی جذبات کی رو میں بہہ گئے اور قومی ٹی وی پر بیٹھ کر اتنی زیادہ نازیبا زبان استعمال کرگئے کہ طویل وقت کیلئے ان کی آواز پر چینل کو “بیپ” لگانا پڑی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹر شہباز گل اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر رمیش کمار نے شرکت کی۔ شہباز گل پروگرام کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور رمیش کمار پر برس پڑے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے رمیش کمار کے بارے میں کہا ” یہ اقلیتی نشست پر منتخب ہو کر آئے ہیں،

اسلام آباد میں جلسوں سے بدامنی پھیلی تو وزیرداخلہ سمیت ساری انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ

انہوں نے کوئی ووٹ نہیں لیا، یہ عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں، اگر ان میں ذرا بھی شرم حیاہوتی تو پہلے خود استعفیٰ دیتے ، یہ کرپٹ آدمی ہے، جب میں پنجاب میں ہوتا تھا تو اس نے کینسر کی جعلی دوائی بیچنے کی کوشش کی۔” شہباز گل نے رمیش کمار کو “دلا” کہا اور اس کے بعد اتنی نازیبا زبان استعمال کی کہ لمبے لمبے وقفوں کیلئے چینل انتظامیہ کو ان کی آواز پر بیپ لگانا پڑی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران منحرف ارکان کو جسم فروش خواتین سے بد تر اور سندھ ہاؤس کو جسم فروشی کا اڈہ قرار دیا تھا۔

صرف 26 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا، ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

وزیر اعظم کے سب سے قابل اعتماد ساتھی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

FOLLOW US