Sunday January 19, 2025

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچنے پر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری اور دیگر ارکان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا، ن لیگ کے سلمان رفیق،عطا تاڑر، اویس لغاری اورعمران گورایہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے حمزہ شہباز سے سوال کیا کہ کیا وزیراعلٰی پنجاب بننے کے لیے سپورٹ لینے آئے ہیں؟ اس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ آرام سے بات کریں گے، آپ کا میرا پرانا اعتبار کا رشتہ ہے۔

کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے لگا، آسٹریلیا کو 489 رنز کی بڑی برتری

خیال رہےکہ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرترین گروپ کا مشاورتی اجلاس بلایاگیا تھا جس میں ترن گروپ کے تقریباً 8 افراد موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے گروپ کے ارکان سے سے ٹیلیفونک رابطہ اور خطاب کیا،گروپ ارکان کی جانب سے جہانگیر ترین کو مختلف جماعتوں سے رابطوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پربھی گفتگو کی گئی ۔

سیاستدانوں کے طوفان بد تمیزی پرمفتی تقی عثمانی بھی بول پڑے

”اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ ۔۔“سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US