Sunday January 19, 2025

“ہم روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کر رہے ہیں” صدر جوبائیڈن نے سخت ترین پابندیوں کا اعلان کردیا

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج وہ روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کو نہ صرف کانگریس بلکہ امریکہ کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے، امریکی لوگوں نے آگے بڑھ کر یوکرین کی مدد کی اور واضح کردیا کہ ہم پیوٹن کی جنگ کیلئے انہیں سبسڈی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے اثرات امریکہ میں بھی نظر آئیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن وہ مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

يہ اپوزيشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم کا عدم اعتماد پر ردعمل

نندی پورپاورپلانٹ کرپشن کیس، راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت سے بری

روسی افواج طوفان کی طرح یوکرینی دارالحکومت کیف پہنچنے لگیں، یوکرین ہتھیار ڈالنےجا رہا ہے؟ امریکا نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US