Monday January 20, 2025

“عمران جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں، ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں” شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کو وارننگ دے دی اور کہا کہ عمران خان جیت گیا توچھوڑے گا نہیں، ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں، اگر کوئی انہونی ہوگئی تو کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران گھر بیٹھا رہے گا، ساری اپوزیشن کو ایک ہی ٹوکرے کے نیچے دے دے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ جوکسی نہ کسی طرح بچ گئے، وہ بھی جیلوں میں ہوں گے، امپائر کے نیوٹرل ہونے پر خوش ہونے والےہار جائیں گے توکہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا،

ندیم افضل چن نے دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، باضابطہ اعلان کر دیا

سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں یا وزیراعظم کے خلاف، ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے سانحہ پشاورمیں ملوث افراد کا سراغ لگا لیا ہے جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ افغان حکومت نے درست کہا ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

جہانگیر ترین تحریک عدم اعتما د میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ترین گروپ میں شامل رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

FOLLOW US