Monday January 20, 2025

ندیم افضل چن نے دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، باضابطہ اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے ندیم افضل چن نے واپس پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ندیم افضل چن کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ندیم افضل نے بلاول کا استقبال کیا اور میڈیا کے سامنے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میں نے جب دو دہائی قبل سیاسی سفر شروع کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی سے کیا ، پھر درمیان میں ایک فیصلہ آگیا ، اسے میری مجبوری کہیں یا غلطی ،

جہانگیر ترین تحریک عدم اعتما د میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ترین گروپ میں شامل رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

ایک غلط فیصلہ کیا جس کو کھلے دل سے قبول کرتا ہوں ، لیکن جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تب بھی عمران خان کو بتایا کہ کل بھی بھٹو والا تھا ، آج بھی بھٹو والا ہوں اور ہمیشہ بھٹو والا رہوں گا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں آصف علی زرداری کا ، بلاول بھٹو کا اور اپنے پرانے بھائیوں کا جنہوں نے واپس آنے پر مجھے عزت دی، میرے فیصلے سے میرے حلقے کے عوام اور زمیندار طبقہ بہت خوش ہے ۔

آئندہ الیکشن کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑوں گا؟ ندیم افضل چن بھی پھٹ پڑے

FOLLOW US