Sunday January 19, 2025

ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔ حکومت نے رمضان المبارک کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے ماہِ صیام کے اوقات کار جاری ہوگئے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات میں وفاقی حکومت کے ماتحت عوامی شعبے میں سرکاری ملازمین کے اوقات کار رمضان المبارک کی مناسبت سے کم کیے گئے ہیں۔یو اے ای حکومت کا کہنا ہے ماہ رمضان کے دوران ملازمین ہفتے میں 4 دن صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعے کے دن صبح 9 سے دن 2 بجے تک کے اوقات مختص کیے گئے۔

فضل الرحمان کا 48 گھنٹوں میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جلد نجی شعبے کے ورکرز کیلئے بھی نئے اوقات کار جاری کیے جائیں گے۔ادھر ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ عرب ریاستوں سمیت دیگر ممالک میں رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز ممکنہ طور پر 2 اپریل سے ہوگا اور اختتام یکم مئی تک متوقع ہے۔

روس نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر یورپی یونین کو دھمکیاں دے ڈالیں، بڑا دعویٰ

FOLLOW US