Sunday January 19, 2025

میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے ناراض

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب سے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی عوام کو خوشخبری سنانے پر وزیر دفاع پرویز خٹک پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے پرویز خٹک کو اپنی ناراضی کا پیغام پہنچادیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا “میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟”

پی ایس ایل کے بعد پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیزیز کی ٹکٹیں بھی چند منٹوں میں فروخت ہوگئیں

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر جب کہ بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے ہی پرویز خٹک نے میڈیا کو بتادیا تھا کہ عمران خان اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں گے۔

احساس کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی مالی امداد ماہانہ 12ہزارروپے سے بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟ ایک اور بڑی خوشخبری

وزیر اعظم نے پٹرول ، ڈیزل 10 روپے، بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا

FOLLOW US