کراچی : پاکستان تحریک انصاف کےرہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہےکہ میری پی ٹی آئی میں آکر صلاحیتیوں کو زنگ لگ گیا ہے اس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں سے مجھے کوئی میڈیا ہائوس جاب نہیں دے رہا سب کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے جو کے میرا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں جب سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں میری صلاحتیوں کو خان صاحب نے زنگ لگا دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں
انکا کہنا تھا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا لیکن اب میں الیکشن ضرور لڑوں گا مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا ۔ نجی ٹی وی 92کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔
کم عمر لڑکی کیساتھ شادی کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ عامر لیاقت نے بتا دیا
۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا، جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی تیسری شادی کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہی ہوئے تھے کہ اب انہوں نے ایک نیا بیان داغ کر ایک بار عوام کی
وزیراعظم عمران خان کیخلاف الٹی گنتی شروع، عمران خان اب تنہا ہوچکے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا
توجہ اپنی جانب کروالی۔کراچی میں ہونے والی ایک نجی محفل میں عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں پھر سے ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ سارے وفا پرست ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔اس موقع پر موجود ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم میں ہی تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کو اپنا قائد و رہنما کہا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کیا کہا ؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔