اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شام 23 سال بعد تاریخی دورہ روس پر روانہ ہوں گے جہاں ایئر پور ٹ پر ان کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کریں گے جو گذشتہ 23 برسوں میں کسی پاکستان رہنما کا روس کا پہلا دورہ ہے۔ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین اس دورے کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔ایئر پورٹ پر عمران خان کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا ،
کم عمر لڑکی کیساتھ شادی کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ عامر لیاقت نے بتا دیا
جس کے بعد عمران خان ہوٹل جائیں گے جہاں وہ ریسٹ کریں گے ، اس کے بعد وہ دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے ،24 فروری کو وزیراعظم کی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات ہو گی ، پیوٹن سے ملاقات کے بعد دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی ۔وزیراعظم عمران خان پاکستانی میڈیا اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ، اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف الٹی گنتی شروع، عمران خان اب تنہا ہوچکے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا
یکم مارچ سے تیل مزید مہنگا ہوجائے گا، چیئرمین اوگرا نے بجلیاں گرادیں