Sunday January 19, 2025

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحمان ملک کے پھیپھڑےکوروناکی وجہ سےمتاثر ہوئےتھے اور رحمان ملک نجی اسپتال میں کئی روزسےوینٹی لیٹرپرتھے۔ 2008 سے 2013 تک وفاقی وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ ، 24 فروری کو سنایا جائے گا

یونیورسٹی آف کراچی نے رحمان ملک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل ،پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا

عمران خان کی مودی کو تنازعات کے حل کےلیے ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش

FOLLOW US