Sunday November 24, 2024

سٹی میئر پشاور کی نشست پر ری پولنگ کا نتیجہ آگیا، پی ٹی آئی کو ایک بار پھر جھٹکا لگ گیا

پشاور : خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 13 اضلاع میں ہونے والی ری پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سٹی میئر پشاور کی نشست پر ری پولنگ کے بعد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے امیدوار زبیر علی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹی میئر پشاور کی نشست پر چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروائی گئی تھی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چھ پولنگ سٹیشنز پر جے یو آئی کے زبیر علی نے ایک ہزار 30 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رضوان بنگش 763 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دودھ 60 روپے مہنگا، 200 روپے لیٹر ہونے کا امکان، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اس نشست پر ہونے والے انتخابات میں زبیر علی خان نے 62 ہزار 388 ووٹ لیے تھے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو 50 ہزار 659، عوامی نیشنل پارٹی کو 49 ہزار 596 اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان کو 45 ہزار 958 ووٹ حاصل ملے تھے۔

کروڑوں کے گھر، بی ایم ڈبلیو، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر قبر ۔۔ پہلی بیوی کے لیے کیا کچھ کیا؟ عامر لیاقت نے حیران کن انکشافات کر دیے

شہباز شریف نے عدم اعتمادکیلئے مدد مانگ لی، چوہدری برادران کا پارٹی سے مشاورت کا عندیہ

FOLLOW US