Thursday May 2, 2024

وزراء کیلئے کارکردگی ایوار ڈ، علی محمد خان اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دئیے گئے ہیں جس پر اب پارٹی اراکین اور کابینہ اراکین کی جانب سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ جو وزراء متعلقہ قائمہ کمیٹیز میں نہیں آتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ چیئرمین یقین دہانی کمیٹی کی جانب سے ایجنڈے کے مطابق متعلقہ وزرا، سیکرٹریز بلانے کی حمایت کرتا ہوں، بطور پارلیمانی امور وزیر حکومتی وزرا کی طرف سے ان کی وزارتوں سے متعلق یقین دہانی کراتا ہوں، بعض وزرا ان یقین دہانیوں سے ایوان میں اظہار لاتعلقی کردیتے ہیں مگر ایوارڈ کے حق دار بھی وہی ہیں۔

دس وزراء کو بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ،پہلے نمبر پر کپتان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی مراد سعید بازی لے گئے

تیسری اہلیہ کے ساتھ عامر لیاقت حسین کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر موٹرسائیکلوں کی فروخت روک دی گئی

FOLLOW US