Saturday November 23, 2024

عوام کے پاس تحریک انصاف کے سوا کوئی بہتر آپشن ہی نہیں، وزیراعظم عمران خان بھی کھل کر بول پڑے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عوام کے پاس پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی کے اجلاس جس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔

حریم شاہ کا شوہربلال شاہ کس سرکاری ادارے کا سابق ملازم نکلا؟ نوکری سے کیوں برطرف کیا گیا؟تہلکہ خیز انکشافات

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔

آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے ہی حمایت مانگ لی

وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن اکٹھے کہاں گزاریں گے۔۔ مخالفین کے ہوش اڑادینےوالے اعلان کردیاگیا

FOLLOW US