Monday January 20, 2025

اِن ہائوس تبدیلی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی دل کی بات زبان پر لے آئے، وزیراعظم عمران خان بھی حیران

ملتان : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اور نہ حکومت ختم ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی الیکشن کا وقت ہے نہ ہی تیاریاں کی جارہی ہیں. عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، تحریک انصاف 2023 کی عوامی عدالت میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائے گی اور ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں، ماضی میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اس کا سلسلہ بند ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی،

ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ نے سٹیج چھوڑا تو غیر مسلم آسٹریلوی کپتان کا ایسا اقدام کہ پوری دنیا کے مسلمان شکریہ کے پیغامات بھیجنے لگے

جو نوازشریف کے خلاف ثبوت سامنے نہیں لا سکے وہ میرے خلاف کہاں سے لائیں گے،شہزاد اکبر میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں۔ حریم شاہ کا پیغام

تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں نہ کوئی اکاؤنٹس اور نہ ہی کسی حکومتی رکن کا باہر جانے کا پروگرام ہے، ہم عوام کے درمیان میں رہ رہے ہیں اور اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کورونا کے باعث گزشتہ دو سالوں سے عالمی معیشت بھی بحرانوں کی زد میں ہے، حکومت مہنگائی کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے 2023 سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔

منی بجٹ کی منظوری کے بعد100 روپے کے موبائل ریچارج پر اب صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بُری خبر سنا دی گئی

FOLLOW US