Monday January 20, 2025

ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ نے سٹیج چھوڑا تو غیر مسلم آسٹریلوی کپتان کا ایسا اقدام کہ پوری دنیا کے مسلمان شکریہ کے پیغامات بھیجنے لگے

اسلام آباد : ایشز سیریز، جشن میں شراب سے بچنے کے لیے عثمان خواجہ اسٹیج چھوڑ گئے، پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔ کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔ آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ ‏کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جو نوازشریف کے خلاف ثبوت سامنے نہیں لا سکے وہ میرے خلاف کہاں سے لائیں گے،شہزاد اکبر میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں۔ حریم شاہ کا پیغام

منی بجٹ کی منظوری کے بعد100 روپے کے موبائل ریچارج پر اب صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بُری خبر سنا دی گئی

توہینِ رسالت ﷺکیخلاف روسی صدر پیوٹن کا جرات مندانہ بیان، وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے پر خصوصی شکریہ ادا کر دیا

FOLLOW US