اسلام آباد : وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم صرف تین سو ارب روپے کا ٹیکس لگا رہے ہیں ، یہ ٹیکس ایڈجسٹ ایبل ہیں ۔ قومی اسمبلی میں اپنےخطاب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سردیوں میں گیس کی کھپت زیادہ ہوتی ہے ، ہمارے دور میں قلت آئی ہے ، کیا ہمیں علم نہیں تھا کہ ایل این جی زیادہ استعمال ہوتی ہے ، ساری دنیا میں گیس کا فقدان ہے ، ہم نے پھر بھی کارگو معاہدے کئے اور کارگو پاکستان آ رہے ہیں جو دو کارگو نہیں پہنچے ان کے معاہدے مسلم لیگ ن نے کئے تھے ، ایل این جی کا ایک کارگو تقریبا دس ارب روپے کا آتا ہےجبکہ ہمیں واپس ایک ارب روپے ملتے ہیں ۔
پاکستان سے بھاری رقم برطانیہ لے جانے والی حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آگئی
حماد اظہر نے کہا کہ گیس کی کمی کو ایل این جی سے جوڑا جا رہا ہے ، ایل این جی کے پاور پلانٹ مہنگے لگائے گئے ، درآمدی ایل این جی کیلئے دو ٹرمینل بنائے گئے روزانہ فی ٹرمینل 5 لاکھ ڈالر کرایہ ادا کیا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ درآمدی ایل این جی پہنچانے کیلئے قطر حکومت کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے گئے ، حکومت کے پاس قانون نہیں ہے کہ ایل این جی کو ڈومیسٹک سائیڈ پر لائے ۔ ایل این جی کے بجلی گھر انتہائی مہنگےلگائے گئے ، اپنے اعمال پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے کہ سارا پاکستان اسی پر چل رہا ہے ، حقائق یہ ہیں کہ ان سے بجلی خریدیں یا نہ خریدیں انہیں ادائیگی کرنی ہوتی ہے ، صرف تین ماہ میں پاکستان کی بجلی کی کھپت 25 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے ، سردیوں میں تو 9 ہزار میگاواٹ بھی کافی ہوتی ہے ۔
انہوں نے یکطرفہ مہنگے سودے کئے ، فیتے کاٹ کر کرایہ دینےکیلئے ہمیں دے کر چلتے بنے، ن لیگ کے دور میں یہ ادائیگی اڑھے چار سو اب روپے تھے جو ہمارے دور میں اب ساڑھے آٹھ سو ارب روپے ہو چکی ہےجبکہ آئندہ چند سال میں یہی ادائیگی 25 سو کروڑ تک جائے گی ۔ یقینی طور پر اس کی رقم غریب عوام دینگے ، اگر یہی رقم کرائے کی مدمیں نہ جائے تو آپ کے گردشی قرضہ میں اضافہ ہو جائے گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر بڑے تحمل سے سنی لیکن جب اسد عمر کھڑے ہوئے تو یہ حضرات ایوان چھوڑ کر چلے گئے اور آج بھی ہم نے بلاول کی تقریر تسلی سے سنی لیکن جب میں جواب دینے کیلئے کھڑا ہوا تو یہ لوگ نکل گئے اور ان کے آنے کے امکانات بھی نہیں ۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں فصلوں کی پیداوار (ن) لیگ دورسےزیادہ ہوئی، اس سال ایکسپورٹ کو30ارب ڈالر تک لےجائیں گے، سب سےزیادہ یوریا کی فروخت 2021 میں ہوئی، ڈیمانڈبڑھنےسےیوریا کی قلت پیش آئی ، یہ اپنی بات کرکےچوروں کی طرح بھاگ جاتےہیں، سندھ میں ریاست کانظام کمزورہوچکاہے، عدالت کےریمارکس ہیں کہ سندھ میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ہوشیاری، لاکھوں پائونڈز لے کر لندن پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
مری کے ہوٹل میں 3 کپ چائے کا 2 ہزار روپے بل دیا: فضا علی بھی برس پڑیں